گزشتہ دنوں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ذمہ داران نے  دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر کنگن پور کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مارکیٹوں میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کاوزٹ کیا۔

اس موقع پر ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے معلمین اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت مزید مساجد درس بڑھانے اور مساجد کے مدرسۃ المدینہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے مقامی مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کی اور انہیں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ لگانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہ دسمبر 2021ء میں دعوتِ اسلامی کے  آن لائن شارٹ کورسز ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر، بریلی) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ،اسکاٹ لینڈ ، آسٹریلیا سڈنی، ملبرن،نیوزی لینڈ ، ترکی ، ہالینڈ ، بیلجیم ،ڈنمارک،اٹلی، ساؤتھ افریقہ، امریکہ، کینیڈا،بوٹسوانا، تنزانیہ، موزوزو ،قطر،موریشس ، کرغستان ، یواے ای ، عرب شریف ، بحرین ، ایران ، کویت ، ملائشیا، پاکستان (کراچی ریجن ، اسلام آباد ، لاہور) میں 19مختلف کورسز جن میں سیشن” احکام وراثت “ ، اپنی نماز درست کیجئے کورس ، فرض علوم ، ون ڈے سیشن آئیے نماز درست کریں ،تفسیر سورۂ رحمنٰ، کفن دفن کورس ، طہارت کورس ، آئیے دینی کام سیکھیں ، فیضان زکوۃ ، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ، تفسیر سورۂ بقرہ کورس ، تفسیر سورۂ ملک ، سیشن میرا راستہ میری منزل ، مدنی قاعدہ ، فیضان علم دین ، ہمارا اسلام ، علم نور ہے ، تفسیر القراٰن کورس ، Journey to Light کا 91 مقامات پر اختتام ہوا جن میں تقریباً ایک ہزار 174 اسلامی بہنوں نے شرکت کی کورسز میں شریک اسلامی بہنوں نے کورسز کو بہت پسند کیا اور دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں ۔ 


شعبہ علاقائی دورہ  بین الاقوامی امور ( اسلامی بہنیں) کے تحت ہونے والے دسمبر 2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 651

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30 ہزار 317

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 3 ہزار73

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22ہزار 608

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:3 ہزار 605

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 96 ہزار 990

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27 ہزار 907

ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :12 ہزار 48

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 لاکھ،34 ہزار، 719

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:31 ہزار 921


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام 12 جنوری 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  کراچی میں ہونے والے 26 دن کے مدنی قافلہ کورس کے شرکا نے 12 دن کے لئے سبی بلوچستان مدنی قافلے میں سفر کیا۔

دورانِ مدنی قافلہ شرکا نےعاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسٹیشنز پر چوک درس اور انفرادی کوشش کا اہتمام کیا۔اس کے علاوہ بعد نمازِ فجر تفسیرِ قراٰن کا حلقہ بھی لگایا گیا۔(رپورٹ:حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے 12 جنوری 2022ء بروز بدھ  دینی کاموں کے سلسلے میں پتوکی کے چند شخصیات سے ملاقات کی جن میں DSP آصف حنیف جوئیہ، MPA پیر مختیار تحصیل پتوکی اور DSP پتوکی کے ریڈر محمد عرفان شامل تھے۔

اس دوران غلام یسین قادری نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ شخصیات کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں شخصیات کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد عاصم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جس طرح کسی بھی بیج کے فصل یا تناو ردرخت بننے کے لئے مسلسل محنت و نگہبانی کرنی پڑتی ہے، اسی طرح بچے کومعاشرے کاکامیاب انسان بنانے کے لئے مستقل مزاجی سےاچھے ماحو ل میں بہتر ین تعلیم و تربیت کی ضرورت رہتی ہے۔

ابتدائی سالو ں میں گھر کےاند راپنی شفقت او رمحبت کے زیر ِسایہ زندگی گزارنے کی بنیادی تربیت کے بعد سمجھدارودیندار والدین بچوں کے لئے ایک ایسے تعلیمی ادارے کی تلا ش کاعمل شرو ع کردیتے ہیں جہا ں ان کے بچے عملی دنیا دمیں قدم رکھنے کی تیاری کے ساتھ بنیادی اسلامی شعائر کی صحیح تعلیم حا صل کر کےایک کامیاب زندگی گزار نےکے قابل بنیں او رملک و قوم کی تعمیروتر قی میں بھی مثبت کردا رادا کرسکیں۔

اس سلسلے میں دارالمدینہ انٹرنیشن اسلا مک اسکول سسٹم معاشرے کے لئے با مقصداو رکارآ مدافراد تیارکرنے کے لئے کوشاں ہے۔آپ بھی اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے دارالمدینہ کاانتخاب کیجیے۔(رپورٹ:محمد نبیل شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سابقہ MNA و تاجر چوہدری محمد اشفاق نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان نے MNA کو دعوتِ اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والےدینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان نے MNA کو تحائف دیئے اور دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online madani mashwara was conducted on Thursday, January 6, ء2022 in the Sydney Kabinah of Australia Region. The Sydney Kabinah nigran islamic sister, Kabinah responsible islamic sisters and the division responsible islamic sisters had the privilege of attending it.

The attendees (Islamic sisters) had the privilege to listen about Passion for learning.

The Sydney Kabinah nigran Islamic sister reviewed the performance of zimadar islamic sisters for religious activities and gave new targets to Islamic sisters about Sunnah inspired ijtima’ in each division. Moreover, Islamic sisters were given targets for reading Monthly Faizan e Madina Magazine. The targets were also given about arranging kafan dafan session every month and test related to the session from Islamic sisters. Further, discussion was made about conducting Islah-e-A’amal Ijtima’ and upcoming short courses in Sydney kabinah


Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Madani Mashwarah via internet was conducted in the Liverpool division of Sydney Kabinah, Australia Region on 7 January ء2022. Division Satha Zimmadar Islamic sister and her Mushawrat islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

The attendees (Islamic sister) had a privilege to listen 21 madani pearls of manners of Mubaligah (female preacher). After that the performance of zimadar Islamic sisters for religious activities was reviewed and they were advised to improve their performance further. Moreover, the discussion was made on conducting the session of “Kafan Dafan” and the related targets (Ahdaaf) were given to the responsible Islamic sisters.


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  9 نومبر 2021ء کو آسٹریلیا میں بذریعہ انٹرنیٹ تفسير سورۃ بقرہ کورس کا آغاز ہوا تھا جس کا اختتام 4 جنورى 2022ء كو ہوا۔ اس کورس میں تقریباً 8 اسلامی بہنوں نے آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ، پرتھ اور میلبرن سے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورة بقرہ کا مکمل ترجمہ اور تفسير سننے کے ساتھ ساتھ صراطُ الجنان سے حاصل ہونے والے نکات سیکھنے کا موقع ملا۔مزید اسلامی بہنوں کو اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرنے، رسالہ نيك اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ کرنےاورقراٰن پاک کو درست تجوید کے ساتھ پڑھنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسہ میں داخلہ لینےکا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


       اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ آن لائن شارٹ کورسزکے تحت 10 جنوری2022 ء کو فارایسٹ ریجن سے چائنہ میں کورس بنام ’’سنتوں بھرے اجتماع ‘‘ کا آغاز ہوا جس میں4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں کی جانے والی شرعی احتیاطیں، اجتماع کا عملی طریقہ، نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اور دینی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 5 جنوری2022 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی ممباسہ کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جن میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کام کرنےکے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں کے تعلق سے اہداف بھی دیئے۔ مزید تقرری پر بھی کلام ہوا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔