نیروبی
اور ممباسا میں بذریعہ انٹر نیٹ ون ڈے سیشن بنام آئیے
نماز درست کریں کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیر
اہتمام 8 جنوری 2022ء بروز ہفتہ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی
2 کابینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ انٹر نیٹ ون ڈے سیشن بنام ’’آئیے نماز درست کریں‘‘ منعقد کیا
گیا جن میں تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ
،نماز کی شرائط اور خاص طور پر کرسی پر نماز پڑھنے کا طریقہ بھی بتایا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے بہت دلچسپی لی
اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
امریکہ
کے شہر یوبا سِٹی کیلیفورنیا میں مقامی
زبان (انگریزی) میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2022ء بروز جمعہ امریکہ کے شہر یوباسِٹی کیلیفورنیا میں اسلامی
بہنوں کا مقامی زبان (انگریزی)
میں
سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’How
should a Father raise his Children‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے /پڑھانے کا ذہن بھی دیا ۔
٭دوسری
جانب مؤرخہ 7 جنوری 2022 ءبروز جمعہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن Houston
میں قائم فیضانِ مدینہ میں مقامی زبان (انگریزی) میں
اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’نیکیوں میں دل کیسے لگے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے نیز دینی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کی ریجن
نگران اسلامی بہن نے 5 جنوری2022 ءبروز
بدھ بذریعہ انٹرنیٹ کینیڈا کی تمام ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ لیا جس میں کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا گیا اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام
ہوانیز ہر ڈویژن میں دعائے حاجات اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
کینیڈا
کے شہر مسی ساگا میں اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2022 ء بروز جمعۃ المبارک کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے’’باپ کی عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں اسلامی بہنوں کو ماں باپ کی عزت کرنےاور ان کے حقوق ادا کرنے کاذہن دیا نیز اِن کے
نافرمانوں کے حوالے سے وعیدیں بتائیں ۔ مزید مدنی چینل دیکھنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /پڑھانے کا ذہن بھی
دیا ۔
بنگلادیش
کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون میں زون نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری 2022ء بروز ہفتہ بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ
ساؤتھ زون میں زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں زون سطح سے لیکر ذیلی
سطح کی 5 نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی
کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے نیز کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ مزید دینی کام کو آگے
بڑھانے کا جذبہ بھی دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 6 جنورى 2022 ءبروز
جمعرات کو آسٹریلیا کى سڈنی كابینہ میں
بذریعہ انٹرنیٹ کابینہ سطح کےمدنى مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت
اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگرانِ
کابینہ اسلامی بہن نے’’ سیکھنے کا جذبہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں كى سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز
ہر ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع سے متعلق آئندہ کے لئے اہداف مقرر کئے۔ مزید ماہنامہ فیضان
مدینہ پڑھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ علاوہ ازیں ہر ماہ کفن دفن سیشنز منعقد کروانے اور اسلامى
بہنوں کے کفن دفن ٹیسٹ کے سلسلے میں نکات
بتائےاور اصلاح اعمال اجتماع کروانے نیز سڈنی کابینہ میں آنے والے نئے شارٹ کارسز کے
حوالے سے بھی اپڈیٹ معلومات دیں۔اختتام پر
سود جیسے گناہ سے بچنے اور مدنی مذاكره ديکھنے کی ترغیب دلائی ۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مسوال
ضلع چکوال خانپور میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی رکن ِڈسٹرکٹ
چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے،
پہنانے اور نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا نیز غسل میت میں ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں
شرکاکی تربیت کی گئی۔
بعدازاں غسل میت کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں
کے بارے میں شرکا کی تربیت کی گئی نیز کورس کے بعد شرکا کے درمیان رسالہ ’’میت
کے غسل و کفن کا طریقہ‘‘تقسیم کیاگیا (رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی
سب کیمپس عمرکوٹ کا دورہ

پچھلے دنوں رابطہ
برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کےصوبہ سندھ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی
عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ ایگریکلچر
یونیورسٹی سب کیمپس عمرکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات
کی۔
اس دوران ذمہ
داران نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے روانہ یونیورسٹی میں درس ِفیضان شروع کروانے کا ذہن دیا اور وہاں
موجود ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور لیکچرارز
کو ماہ نامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔
ذمہ داراسلامی
بھائیوں نےانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد
صادق پنہور بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 جنوری 2022ءبروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ
غازی خان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن اور ضلع ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے
میں صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی قافلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے
کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے سلسلے میں
اہم نکات پر کلام کیا۔اس کے علاوہ ایک ماہ
کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کوسفر کروانے اور ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ
مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب سطح ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی 11
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے ٹاؤن اور تحصیل ذمہ داران نے
شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشور
ہ صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی قافلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے
حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے سلسلے میں اہم
نکات پر کلام کیا۔اس کے علاوہ ایک ماہ کے مدنی
قافلوں میں عاشقانِ رسول کوسفر کروانے اور
ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ
مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب سطح ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کےتحت 11 جنوری 2022ء
بروز منگل احمد
پورکے علاقےمحلہ نورالمدارس میں ایک اسلامی بہن کے گھر کفن دفن کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس
میں17 اسلامی بہنوں کو سنت نبوی کی روشنی میں میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کی
تربیت کی۔اجتماع کے آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیںاور دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے آن لائن شارٹ کورسزکے تحت 11 جنوری 2022 ءکو یورپین یونین ریجن سے ناروے میں اور
ساؤتھ افریقہ میں آن
لائن کورس ”نیکیاں اور نیت “ کا آغاز ہوا
جس میں کل 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کوفقہی احکام میں نیت کی حیثیت ، نیک اور جائز کام سے پہلے
نیت کرنے کا طریقہ سیکھا یا۔