اے سی آفس پتوکی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت
.jpg)
پچھلے دنوں اے سی آفس پتوکی ضلع قصور میں دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مرکزی
مجلس ِشوری ٰکے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس اجتماعِ پاک میں دیگر اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل
پرسنز نے بھی شرکت کی۔ اس دوران اشاروں کی زبان میں لاہور ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز محمد علی عطاری
اور سہیل عطاری نے بیان کی ترجمانی کی۔ اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگران ِشعبہ
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور ابرار عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

اگر ہم صحت وتندرستی کی بات کریں تو اُسے
ہر معاشرے اور ہر مذہب میں قابل رشک سمجھا جاتا ہے
مگر بیماری کا معاملہ اس کے برعکس ہے ۔دنیا کے دیگر مذاہب بیماری کو صرف آفت ومصیبت
گردانتے ہیں جبکہ مذہب اسلام جہاں صحت کو نعمت قرار دیتا ہے وہاں بیماری کو بھی ایک
طرح کی نعمت بتاتا ہے اور نہ صرف بیمار کے فضائل بیان کرتا ہے بلکہ بیمار کی عیادت
کرنے کی اہمیت وفضیلت پربھی روشنی ڈالتا ہے نیزاس کی ترغیب وتحریص پر بھی ابھارتا
ہے۔
سرکار
مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے زمانے میں
ایک شخص کا انتقال ہوا تو کسی نے کہا: ”یہ کتنا خوش نصیب ہے کہ بیمار ہوئے بغیر ہی
فوت ہوگیا“۔ تو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا: ”تم پر افسوس ہے! کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے کسی بیماری میں مبتلا فرماتا تو اس کے گناہ مٹادیتا“۔ (موطأ
امام مالک، ج۲، ص۴۳۰، حدیث۱۸۰۱)
حضور
تاجدار رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ایک مریض
کی عیادت فرمائی تو فرمایا: تجھے بشارت ہو اللہ پاک فرماتا ہے: بخار میری آگ ہےاس
لئے میں اُسےاپنے مومن بندے پر دنیا میں مسلط کرتا ہوں تا کہ قیامت کے دن اُس کی
آگ کاحصہ ( بدلہ) ہوجائے۔ (ابن
ماجہ، ج۴، ص۱۰۵، حدیث ۳۴۷۰)
سرکار
مدینہ، قرار قلب و سینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم حضرت
سیدتنا ام سائب رضی اللہُ عنہا کے
پاس تشریف لے گئے۔ فرمایا: ”تمہیں کیا ہوگیا ہےجو کانپ رہی ہو؟ عرض کی: بخار آگیا
ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں برکت نہ کرے۔ “ اس پر آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”بخار کو بُرا نہ کہو کہ یہ تو
آدمی کی خطاؤں کو اس طرح دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔“ (مسلم
شریف، ص۱۳۹۲، حدیث ۲۵۷۵)
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
عاشقان رسول کو بیماری پر صبر کرنے اور بخار کی فضیلت پر اس ہفتے رسالہ ”بخار کے فضائل“پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہےاور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”بُخار کے
فضائل“ پڑھ یا سُن لے اُسے بیماری
میں شکوہ و شکایت کرنے سے بچا کر اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرمااور اُسے
بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
.jpg)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس منعقد ہوا جس معلم بدر
عطاری نے شرکائےکورس کو اشاروں کی زبان میں
نعت ،بیان ،ذکر ،دعا اورصلوۃ وسلام پڑھنے
کا طریقہ سیکھایا ۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز
میں 12دینی کام کرنے کے حوالے سےذہن سازی
کی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران یعقوب عطاری ،وقاص عطاری ،احسان عطاری اور بدر عطاری نے کورس کرنے والے شرکاکے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

پچھلے دنوں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سرگودھا ڈویژن
کا دورہ کیا جن میں نگران ِاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
محمد حنیف عطاری اور صوبہ پنجاب ذمہ
دار سیّد عمیر ہاشمی عطاری شامل تھے۔
اس دوران
انہوں نے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابوبکر عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس
میں نگران شعبہ اور صوبائی ذمہ دار نے شعبے
کے دینی کاموں کے حوالے سےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ بعد ازاں نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد عادل عطاری
نے بھی ذمہ داران سے اہم امور پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ لاہور کے علاقے صدر کینٹونمینٹ
بورڈ میں محمد شاہ نواز عطاری اور پنجاب سطح کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبہ تعلیم کے
رکن ِکابینہ محمد ناصر عطاری جنہیں پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ کے سبب چوٹ لگ گئی تھی
اُن کے گھر جا کر عیادت کی۔اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے محمد ناصر عطاری کی صحت
یابی کے لئے دعا کروائی ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
لاہور کے علاقے صد ر کینٹونمینٹ کی ایک فیکٹری میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور کے علاقے صدر
لاہور کینٹونمینٹ بورڈکی ایک فیکٹری میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقدس اوراق کے ذمہ داران ،
فیکٹری عملہ اور فیکٹری مالکان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ شعبہ محمد شاہ نواز عطاری نے اپنی اصلاح اور فرض علوم کی اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے
شعبے تحفظِ اوراق ِمقدسہ کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ
پنجاب کے ذمہ دار محمد رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

خوف اورخشیت کاایک ہی معنی ہےوہ ہےڈرنا،گھبراہٹ میں مبتلا ہونا۔جبکہ خشیتِ
الٰہی کامطلب ہے کہ اللہ کریم کی بے نیازی
،اس کی ناراضگی،اس کی گرفت اور اس کی طرف سے دی جانے والی سزاؤں کا سوچ
کر انسان کا دل گھبرا ہٹ میں مبتلا رہے ۔ ([1]) اللہ کےآخری نبی،محمدِعربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جس مومن کی آنکھ سے اللہ کریم کے خوف سےآنسو بہہ جائےاگر چہ وہ مکھی کےسر کے
برابر ہواور پھر وہ آنسواس کےرخسارپرپہنچ جائےتواللہ کریم اس پرجہنم حرام فرمادے گا۔([2])
یادرکھئے!خشیت الٰہی،تقوی و پرہیزگاری ایک لازوال نعمت ہے،جس انسان کو اس نعمت سے نواز دیا
جاتاہےاس کاظاہرو باطن ہمہ وقت یادِالٰہی میں مگن رہتاہے،اس کےطرزعمل اورکردار میں تبدیلی آ جاتی ہے، خشیتِ الٰہی کی یہ مقدس چادر
بندےکو دنیا کی زیب و زینت اور حیوانیت
میں ملوث ہونے سے بچا لیتی ہےاور انسان کوحقیقی انسان بننےمیں مدد فراہم کرتی ہے۔
اگرہم صحابَۂ کرام کی سیرت طیبہ کامطالعہ کریں اور ان
کےاحوالِ زندگی سےآشنائی حاصل کریں تو یہ بات ہم پر روز روشن کی طرح واضح ہوجائے
گی کہ اس مقدس جماعت کی زندگیاں،ان کےشب و روز ،خشیتِ الہی ،زہدو تقویٰ کے بے مثال
نمونوں سے بھری پڑی ہیں ،بس فی زمانہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کی زندگیوں کامطالعہ کریں اور ان کےنقوشِ قدم پرچل کر اُخروی
سعادت سےسرفراز ہوجائیں ۔
ہدایت کےانہی روشن ستاروں میں سب سے پہلےاسلام قبول کرنے والےقریش کے خوش نصیب شخص جنہیں افضل
البشربعد الانبیاء، مسلمانوں کے پہلےخلیفہ
،صدیق وعتیق اور یا ر غا ر ویا ر مزار جیسی فضیلتوں
سےشہرت حاصل ہے،ویسے توحضرت سیدناصدیقِ اکبر رضی
اللہُ عنہکےجس
وصف کو دیکھیں ، آپ بےمثل و بےمثال اور ہراعتبارسےاشرف و اعلی ہیں،عبادت ہویاتلاوت،امامت ہویاخِلافت،
کرامت ہویا
شرافت، صداقت ہو یا شجاعت۔ آپ اتنی با
برکت اور برگزیدہ شخصیت ہیں کہ آپ کی مبارک زندگی کےجس پہلو پر بات
کی جائے اور آپ کے فضائلِ جمیلہ اور خصائصِ حمیدہ پر جتنا لکھاجائے کم ہے اوروقت اس
کااحاطہ نہ کرسکےگامگرآج اس تحریرکاموضوع ”صدّیقِ اکبراورخشیت ِ الٰہی“ ہے۔آپرضی اللہُ عنہ تقوی و پرہیزگاری
اورخشیتِ الٰہی کے وصف میں بھی اپنی مثال آپ تھے ،آپ کے خوفِ خدا اور خشیت الٰہی کےبارے میں جاننے سے پہلےمختصر
تعارف ملاحظہ کیجئے:چنانچہ
٭حضرت
صدیقِ اکبر کا نام عبداللہ اور والد کا نام(ابوقحافہ) عثمان ہے۔ ([3])
٭ آپ کی کنیت ابوبکر ہے اور آپ اپنے نام سے زیادہ کنیت سے مشہور ہیں، آپ کی یہ کنیت اتنی مشہور ہےکہ لوگ اسے آپ کا اصل نام سمجھتے ہیں ۔([4]) ٭آپ کے دو لقب زیادہ مشہور ہیں ”عتیق“ اور ”صدیق“ اور اسلام میں سب سے
پہلے عتیق کے لقب سے
آپ ہی مشہور ہوئے ۔([5]) ٭عامُ الفیل کے اَڑھائی سال بعداور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی وِلادت کے دو سال اور چند ماہ بعد پیداہوئے۔([6]) ٭ آپ کی ولادت مکۃ المکرمہ میں ہوئی ۔ ٭آپ اپنی قوم
میں مالدار، بامروت، حُسنِ اخلاق کےمالک اور نہایت ہی عزّت
و شرف والے تھے۔([7]) ٭آپ وہ خوش نصیب
ہیں کہ جو خود بھی صحابی،والدبھی صحابی،
بیٹےبھی صحابی،پوتےبھی صحابی، نواسے بھی صحابی اور بیٹیوں کوبھی صحابیات ہونےکاشرف
نصیب ہوا۔٭آپ وہ عظیم صحابی ہیں،جنہوں نے آقا کریم صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلمکی حیاتِ ظاہری میں صحابۂ کرام کو سترہ (17)نمازیں پڑھائیں، آپ کےعلاوہ کسی اور صحابی کو یہ سعادت نہیں ملی۔([8]) ٭ آپ 2 سال7 ماہ مسندِخِلافت پر
رونق اَفروز رہ کر 22جمادَی الاُخریٰ 13ہجری کواس دنیا سےپردہ فرماکر ہمیشہ کے لئے اپنے آقا کےیارِ مزار بن گئے ۔
بیاں ہو کس زباں سے مرتَبہ صدیقِ اَکبر کا
ہے یارِ غار،محبوبِ
خُدا صدیقِ اَکبر کا
اِلٰہی! رَحم
فرما! خادمِ صدیقِ اَکبَر ہوں
تِری رَحمت کے
صدقے واسِطہ صدیقِ اَکبر کا
(ذوقِ نعت ،ص76)
حضرتِ
سیدناابوبکرصدیق
رضی اللہُ
عنہخشیتِ الٰہی اور تقوی و پرہیزگاری کاایسا عملی نمونے تھے کہ خودخالقِ کائنات نے اپنے
پاکیزہ کلام میں ان کے خوفِ خُدا اور متقی ہونےکو ان الفاظ کےساتھ بیان فرمایا:وَ سَیُجَنَّبُهَا
الْاَتْقَىۙ(۱۷)
تَرْجَمَۂ
کنز العرفان:اور بہت جلداس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے بڑا
پرہیزگار۔
امام علی بن محمدخازنرحمۃُ
اللہِ علیہفرماتے ہیں :تما م مفسرین کے
نزدیک اس آیت میں سب سے بڑے پرہیزگار سے مراد حضرت ابو بکر صدّیق رضی
اللہُ عنہہیں ۔(
[9])
نہایت متّقی و پارسا صدیقِ
اَکبر ہیں
تَقِیْ ہیں بلکہ شاہِ اَتقیا صدیقِ اَکبر ہیں
1. صحابی رسول،حضرتِ سیدنا زَید بن ارقمرضی اللہُ عنہفرماتے ہیں کہ ایک بار ہم حضرتِ سیدناابوبکر
صدّیقرضی اللہُ عنہکی بارگاہ میں بیٹھے تھے کہ پانی اورشہد لایا گیااورجیسے
ہی آپ کےقریب کیا گیا، تو آپ نے زاروقطار رونا شروع کردیا اور روتے رہے،یہاں تک
کہ تمام صحابَۂ کرام بھی رونے لگ گئے،صحابَۂ کرام روروکے چُپ ہوگئے ،لیکن آپ
روتے رہے،صحابَۂ کرام آپ کو دیکھ کر پھر
رونے لگ گئے۔ بالآخرحضرت ابوبکرصدّیقرضی اللہُ عنہنےاپنی
آنکھیں صاف کیں توصحابَۂ کرام نے عرض کی: اے رَسُوْلَ اللہ کےخلیفہ! آپ کوکس چیز نے رُلایا؟فرمایا:ایک
بارمیں اللہ کےمحبوب کی خدمت میں بیٹھا تھا ۔اچانک میں نے دیکھا کہ آپ اپنی ذات سے کوئی شےہٹا رہے ہیں، حالانکہ اُس وقت مجھے
کوئی شے نظر نہیں آرہی تھی، میں نےعرض
کی: یَارَسُوْلَ اللہ!آپ کس شے کو ہٹا رہے ہیں؟ فرمایا: دُنیا نے میرا ارادہ کیا تھا میں نے اُس سے
کہاکہ دُور ہوجا۔ تو اُس نے مجھےکہا:آپ نے اپنےآپ کو تومجھ سے بچالیا،لیکن
آپ کےبعد والے مجھ سے نہیں بچ پائیں گے۔([10])
2. حضرت مُعاذبن جبلرضی اللہُ عنہسےروایت ہےکہ حضرتِ سیدناابوبکرصدّیقرضی اللہُ عنہایک باغ میں
داخل ہوئے، درخت کےسائے میں ایک چِڑیاکو بیٹھے ہوئے دیکھا،تو ایک درد بھری آہ کھینچ کر ارشادفرمایا: اےپرندے!تو کتناخوش نصیب
ہے کہ ایک درخت سے کھاتاہے اور دوسرے کے نیچے بیٹھ جاتاہے،پھرتوبغیرحساب کتاب کےاپنی منزل پہ
پہنچ جائےگا۔ اے کاش! ابوبکربھی تیری طرح ہوتا۔ ([11])
3. حضرتِ سیدنا ابُوعمران جَوْنِیرحمۃُ اللہِ علیہسےروایت ہےکہ حضرت سیدناابوبکرصدّیقرضی اللہُ عنہ نے ارشادفرمایا: کاش! میں ایک مومنِ صالح کے
پہلو کا کوئی بال ہوتا۔([12])
4. حضرتِ سیدناحَسَن رحمۃُ اللہِ علیہ سے روایت ہےکہ حضرت سیدنا ابوبکرصدّیقرضی اللہُ
عنہنے فرمایا:خدا کی قسم میں یہ پسند کرتا ہوں کہ میں یہ درخت
ہوتاجسے کھایااور کاٹاجاتا۔([13])
5. حضرتِ سیدناقتادہ رضی اللہُ عنہسےمروی ہےفرماتے ہیں کہ مجھےیہ خبرملی ہےکہ ایک بارحضرتِ
سیدناابوبکر
صدّیق رضی
اللہُ عنہ نے یوں فرمایا:اے کاش! میں
سبزہ ہوتا جسے جانور کھاجاتے۔([14])
6. حضرت ِسیدناابُودَرْدَاءرضی اللہُ عنہسےروایت ہےکہ آقاکریمصلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمنےارشادفرمایا: جو زُہد
وتقویٰ میں حضرت عیسیٰ کی مثل کسی کو دیکھنا چاہے تو وہ ابوبکر کو دیکھ لے۔ ([15])
7. حضرت
سیدنامطرف بن عبداللہرحمۃُ اللہِ علیہسے روایت ہےکہ حضرت سیدناابوبکرصدّیقرضی اللہُ عنہ نےفرمایا:
اگرآسمان سے کوئی باآواز بلند صدا دے کہ جنت میں صرف ایک آدمی داخل ہوگا تو
مجھےامید ہےکہ ایسا میں ہی ہوں گا اور اگرآسمان سے یہ آواز آئے کہ دوزخ میں صرف
ایک ہی شخص داخل ہوگا تو مجھے خوف ہےکہ کہیں
وہ بھی میں ہی نہ ہوں۔یہ روایت نقل کرنے کےبعد مطرف بن عبداللہرحمۃُ اللہِ علیہفرماتے ہیں:یہی خشیت ِالٰہی اور رضائےالٰہی کی سب سے بڑی کیفیت ہے جو حضرت سیدنا صدّیقِ
اکبررضی اللہُ عنہ کو حاصل تھی۔([16])
یقیناً منبعِ خوفِ خُدا صدیقِ اکبر ہیں
حقیقی عاشقِ خیرالوریٰ صدیقِ اکبر ہیں
22 جُمادَی
الاُخْری آپ رضی اللہُ عنہ کا یوم ِعرس
ہے،تمام مسلمان اپنے اپنے گھروں میں حضرت
صدیق رضی اللہُ عنہ کی نیاز
وفاتحہ کرکے برکتیں حاصل کیجئے ۔اے
اللہ!حضرت صدّیقِ اکبر رضی اللہُ عنہ کا صدقہ ہمیں بھی اپناحقیقی خوف نصیب فرما۔اٰمین
بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
از:مولانا عبدالجبار
عطاری مدنی
اسکالر المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر ،دعوت اسلامی )
شعبہ ذمہ دار:رسائل دعوت
اسلامی
[1]… احیاء العلوممترجم ، 4 /451 ماخوذا
[2]… ابن
ماجہ ،4/ 467، حدیث:
4197
[3]… صحیح ابن
حبان، 9/6،حدیث: 6825
[4]… سیرت حلبیہ ، 1/390
[5]… ریاض النضرۃ ،1/77
[6]… الاصابہ ، 4/145
[7]… اسد الغابۃ ، 3/316، تاریخ الخلفاء، ص24
[8]… سیرت سیدالانبیا ء، ص601ملخصا
[9]… تفسیرخازن، واللیل،
4/384
[10]… شعب الایمان ،7 /343، حدیث:10518
[11]… کنز العمال، 6/237، حدیث:35696
[12]… کتاب الزہد ، ص138،رقم: 560
[13]… کتاب الزہد ، ص141، رقم: 581
[14]… جمع الجوامع، 11/41، حدیث: 147
[15]… ریاض النضرۃ، ، 1/ 82
[16]… اللمع فی التصوف ، ص168
2کہانیاں ” حضرت آدم علیہ السلام “اور”حضرت ادریس علیہ السلا
م “ منظر عام پر آچکی ہیں

اسلامک
ریسرچ سینٹر (دعوتِ اسلامی) کا شعبہ ”بچوں
کی دنیا“ لارہا ہے ”پیارے نبیوں کی زندگی سیریز“ اس سیریز کی پہلی 2کہانیاں ” حضرت آدم علیہ السلام “اور”حضرت ادریس
علیہ السلا م “ آچکی ہیں ۔
انبیائے کرام اس کائنات کی سب سے عظیم ، روشن اور جگمگاتی ہستیاں ہیں ،بچوں کو ان کے بارے میں بتانا ضروری بھی ہے اور فائدہ مند بھی۔
اس سے نہ صرف بچوں کی اخلاقیات بہتر ہو ں
گی بلکہ انہیں ”پیارے نبیوں کی زندگی“ کے بارے میں معلومات بھی
ملے گی۔
اس
مقصد کو دیکھتے ہوئے چلڈرنز لٹریچر ڈپارٹمنٹ نے بچوں کے لئے ”پیارے
نبیوں کی زندگی“ سیریز لکھنے کا ارادہ کیا جس کی پہلی دو
کہانیاں مارکیٹ میں آچکی ہیں ۔ یہ کہانیاں بچوں کی عمر اور نفسیات کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہیں ۔ ان کہانیوں کو تیار
کرنے میں درج ذیل امور کو پیش نظر رکھا گیا
ہے :
٭مستند لٹریچر
٭نہایت آسان الفاظ
٭بچوں
کی عمر اور ان کی نفسیات کا خیال
٭بہترین کلر فل ڈیزائننگ
اس
سیریز کی بقیہ کہانیاں بھی عنقریب منظر عام پر آنے والی ہیں ، اپنے بچوں کے لئے یہ کہانیاں ضرور خریدئیے ۔ تاکہ ان کی
اخلاقیات بھی بہتر ہوں اوربچوں کو انبیائے کرام کے بارے میں معلومات بھی حاصل ہوں۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ
اینیمل سائنسز میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس
نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے ڈویژن چوھنگ کے علاقے
شاہ پور میں علمائے کرام اور ائمہ کرام کے لئےدعوت کا اہتمام کیا جس میں پورے علاقے سے علمائے کرام اور ائمہ
کرام سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینےاور سوسائٹیز میں نیوادارے بنانے کی ترغیب دلائی۔
علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں علمائے کرام کو مکتبۃ
المدینہ کے کُتُب و رسائل پیش کئے گئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی ایڈوائزر ٹو
سی ایم پنجاب فیصل حیات خان جبوآنہ سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیفنس لاہور کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب فیصل حیات خان جبوآنہ کے ہمراہ
کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔
رکنِ شوریٰ نے شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس
پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ائمہ مساجد ذمہ دارحافظ محمد وقار عطاری کی دادی
جان کے انتقال پر تعزیت

پچھلے دنوں کراچی سٹی کے ائمہ مساجد ذمہ دارحافظ
محمد وقار عطاری اور اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی مولانا زید نیاز
عطاری مدنی کی دادی جان کا انتقال ہو گیا
جس پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مرحومہ کے گھر والوں سے تعزیت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے مرحومہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام
کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مرحومہ کےبیٹے محمدزید نیاز
سمیت خاندان کے دیگر افراد سے اظہارِتعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور
زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔اس دوران نگران ِاورنگی ٹاؤن اسید
عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)