صوبۂ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7 دسمبر 2023ء کو سابق وفاقی وزیر اور MNA چوہدری محمد جنید کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ہوئی۔

شعبے کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار مبارک عطاری نے چوہدری محمد جنید کو فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور اُن ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔

بعدِ وزٹ MNA چوہدری محمد جنید نے دعوتِ اسلامی کی کاشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)