21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت
موچھ میانوالی میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکن شوریٰ
حاجی محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔