یوتھ ونگ کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل میر محمد عارف رند سے دعوتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات
صوبۂ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں واقع شہر ڈیرہ اللہ یار میں دعوتِ اسلامی کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف یوتھ
ونگ کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وقبائلی
رہنما میر محمد عارف رند سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران وفد نے انہیں عمرہ کی مبارک باد پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی نیز انہیں
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں محمد عارف رند نے دعوت اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے بہت جلد دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) کے دورے
کی نیت کی۔
اس موقع پر مختلف قبائلی شخصیات اور ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دار مجیب الرحمٰن عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)