دعوتِ اسلامی کے شعبہ عشر کے زیرِ اہتمام لاہور کے علاقے کینٹ ڈسٹرکٹ (برکی، واہگہ ٹاؤن) میں ایک عظیم الشان میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ قرآن و نعت شریف کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اخلاقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اہم اور ایمان افروز موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اسوۂ حسنہ اور مبارک اخلاق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس عظیم الشان میلاد اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، اساتذۂ کرام، اسٹوڈنٹس اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی نیز جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذہ کرام بھی اجتماع میں خصوصی طور پر موجود تھے۔