دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 اگست 2026ء کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ گراؤنڈ میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس بابرکت اجتماع میں عمومی افراد کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے دونوں شہروں کے اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) اور دیگر خصوصی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ محفل میں درود و سلام اور” مرحبا یا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پُرجوش نعروں سے سماء انتہائی روح پرور ہو گیا۔

اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے” شانِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر ایمان افروز بیان کیا۔ انہوں نے حاضرین کو سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے اور دلوں میں محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پختہ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)