اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اگست 2026ء کو فیصل آباد شہر، پنجاب کی جامع مسجد رضوی سیالوی میں اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق اس پروقار اجتماع میں تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی رہنمائی کی۔

اجتماع کی خاص بات یہ تھی کہ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) کی سہولت کے لیے نگرانِ ڈویژن کے بیان اور دیگر مراحل کی اشاروں کی زبان (Sign Language) میں ترجمانی کی گئی تاکہ وہ بھی بیان کے مضامین اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں۔

اجتماع کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)