شعبہ رابطہ برائےشخصیات
دعوت اسلامی کے تحت 02دسمبر2020ء بروز بدھ ذمہ داران دعوت اسلامی نے ڈی پی او چنیوٹ
محمد بلال ظفر شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد عمران عصمت پنوں، اسسٹنٹ کمشنر
لالیاں محمد فضل عباس، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چنیوٹ رانا محمد رمضان چوہان، ڈی ایس پی
ٹریفک چنیوٹ محمد اعظم واھلہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چنیوٹ سعید احمد، ایس ایچ او
چناب نگر چوہدری طاہر محمود جٹ، انچارج اسٹیبلشمنٹ چنیوٹ مہر ضیاء احمد جپہ، انچارج
سیکورٹی چنیوٹ ملک محمد رضوان بالا، ریڈر ڈی پی او چنیوٹ ذوالفقار احمد منڈیر جٹ، پی
او ٹو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد فیصل شہزاد سمیت پی اے ٹو ڈپٹی کلکٹر چنیوٹ محمد ریاض
حسین سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے شخصیات کو پوری دنیا میں دین اسلام کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ
ودیگر کتب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: مجلس
رابطہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ سرگودھا ڈویژن)