میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 04 اپریل 2021 ء بروز اتوار مہمند ایجنسی، خیبر پختونخواہ پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں  صدر و عہدیداران اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عثمان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مہمند ایجنسی پریس کلب میں صدر پریس کلب مشترم خان مہمند، نائب صدر جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور دیگر سینئر صحافیوںکو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دیں، صحافیوں نے آنے والے جمعہ، ہفتہ، اتوار فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں گزارنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)