عاشقانِ رسول کی کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اعجاز گوگا سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ ڈسٹرکٹ رمضان عطاری نے ایس پی کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ FGRF کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

آخر میں ذمہ داران نے ایس پی اعجاز گوگا کو مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)