24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ ٹوبہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد ارشد، سابق ضلعی ناظم میاں
محمد اشفاق، ایم پی اے و ضلعی صدر پی ٹی آئی سعید احمد سعیدی اور صدر میرج ہال یونین
ڈسٹرکٹ ٹوبہ چوھدری عاطف رندھاوا شامل تھے۔
معلومات کے مطابق اس
دوران نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران
قاری محمد عمر عطاری نے شخصیات سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے ہاتھوں ہاتھ سالانہ بکنگ کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)