عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے دورے پر تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی تھانہ سول لائن کے S.H.O انسپکٹر اشرف بریار اور تھانہ پھوکلیان کے S.H.O انسپکٹر محمد صدیق سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر افسران نے رکنِ شوریٰ سے چند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں اپنے تأثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)