24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے وفد نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پی
اے ٹو اے ڈی سی مظہر خان سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات وفد میں موجود
ڈسٹرکٹ نگران رمضان عطاری نے مظہر خان کو
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ FGRF کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے
دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔بعدازاں وفد کی جانب سے مظہر خان کو
مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئےگئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)