گورنمنٹ قندیل اسکول کے سینئر بلائنڈ ٹیچر مقصود
حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
20 اگست 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت کے سلسلے میں گورنمنٹ قندیل
اسکول برائے نابینا افراد (Govt.
Qandeel Secondary School for Visually Impaired) کے سینئر بلائنڈ ٹیچر مقصود حسین سے ان کی رہائش
گاہ پر ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی
ذمہ دار کامران عطاری، صوبائی ذمہ دار پنجاب قاری خالد عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار
نعیم عطاری نے مقصود حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمگیر دینی و فلاحی خدمات اور بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔
ملاقات کے دوران ذمہ داران کی جانب سے مقصود حسین
کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے
والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔
ٹیچر مقصود حسین نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی
آمد اور نیکی کی دعوت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز
میں شرکت کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
اسلام آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami