لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈیشنل ایس پی سلمان لیاقت، ڈی ایس پی ٹریفک قیصر امین بٹ، ایس ایچ او عمران سلطان، ایس ایچ او عمران اعوان، پی ایس او ٹو ڈی پی او شیراز اور سیکیورٹی انچارج افضل سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب”عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن“تحفے میں دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)