شعبہ رابطہ برائےشخصیات  دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران دعوت اسلامی نے پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں DC ذیشان جاوید ،ندیم اشرف PS ٹو DPO ،عمران سلطان SHO نیکا پورہ، طاہر SHO رنگپورہ اور محمد نعیم انچاچ سیکورٹی برانچ سیالکوٹ سمیت دیگرسے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو پوری دنیا میں دین اسلام کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ ودیگر کتب و رسائل تحفے میں دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی ۔