23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ADC اپر کوہستان عمران ضیاء
سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار نے
انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بتایا نیز اپر کوہستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
بعدازاں عمران ضیاء نے
دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)