24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو محمد
خان میں ہونے والی میٹنگ میں ذمہ داران کی شرکت
Tue, 4 Oct , 2022
2 years ago
پچھلے دنوں جشنِ عیدِ
میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو محمد خان میں ہونے والی میٹنگ میں
شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے 12 ربیع الاول کی شب دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے عظیم الشان
اجتماعِ میلاد اور ربیع الاول کی دوپہر جلوسِ میلاد میں عاشقانِ رسول کی شرکت اور
ان کی سیکیورٹی کے متعلق اہم نکات پر کلام کیا۔بعدازاں وہاں موجود آفیسرز نے
دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )