عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  برائے شخصیات کےتحت ڈسٹرکٹ مٹیاری ڈویژن حیدرآباد سندھ میں منور علی عطاری، ڈسٹرکٹ نگران اعظم عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ چیئر مین ضلع کاؤنسل مٹیاری مخدوم احمد زمان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے مخدوم احمد زمان کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور تحفے میں مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ قرآن پاک تحفے میں پیش کیا جس پر انھوں نے دعوت کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)