بہاولپور، 7 دسمبر 2023ء کو ملک  محمد اقبال چنٹر (سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات)، ملک ظہیر اقبال چنٹر (سابق ایم پی اے)، ملک اعجازچنٹر، آنر رائل مارکی بہاولپور محسن ہاشمی، SHO تھانہ کوتوالی اسد اور کارپوریشن آفس کے ایڈمن سہیل خان سمیت دیگر شخصیات سے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقات ہوئی۔

بہاولپور ڈویژن کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اقبال عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)