پچھے دنوں ملک انعام رحیم ٹوانہ (سیاسی و سماجی شخصیت) کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ بعد نماز جنازہ ذمہ داران نے ملک اعظم ٹوانہ (بریگیڈیئر)، ملک شیر احمد ٹوانہ (ریجنل آفیسر CTD سرگودھا)اور ملک محمد ادریس ٹوانہ(ریٹائرڈ D.S.P اسپیشل برانچ) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں اور فلاحی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔