گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت پاکستان میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماع اورمدنی قافلےمیں شرکت نیزمرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی جبکہ مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفہ میں دیں۔جن شخصیات سے ملاقات ہوئی،ان کے نام درج ذیل ہیں: کراچی: منور(چیف سیکورٹی بورڈآف ریونیو)راشد خان(ڈپٹی سیکرٹری فورسٹ ڈپارٹمنٹ)فرید مغل (ڈپٹی سیکرٹری)سلیم (سیکشن آفیسر)حیدر شاہ (سیکشن آفیسر) سید نئیر رضا ( ڈسٹرکٹ چئیرمین) رفیق شیخ (میونسپل کمشنر) سلمان حیدر(ڈائریکٹرایڈمن) ابصار عالم(ڈائریکٹر فنانس) یونس خان (ڈائریکٹرصولڈ ویسٹ) یاسین خان (ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ) سرگودھاملک احسن ٹوانہ( مرحوم، بریگیڈیئر) کے نمازہ جنازہ میں مبلغِ دعوت اسلامی نے شرکت کی اورسنتوں بھرا بیان کیا،اس موقع پر چراخ حیدر خان(میجر جنرل DG جوائنٹ اسٹاف) ملک نذرحیات ٹوانہ(بریگیڈیئر ) ملک محمداعظم ٹوانہ (بریگیڈیئر) میاں شوکت حیات بھٹی (MNA) سردار شفقت بلوچ (سابقMNA) ودیگراعلیٰ افسران وسیاسی شخصیات سے ملاقات ہوئی۔سیالکوٹ پسرور: رانا اعجاز (ضلع نائب ناظم) منور گل (تحصیل پسرور PTI صدر )اور کرنل اختر باجوہ شامل ہیں ۔