21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے زیر اہتمام
محمود آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمود آباد کے نابینہ افراد نے شرکت
کی۔ کراچی ریجن نابینا افراد کے ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے شرکا کو مدنی کام کرنے
کی ترغیب دلائی اور انہیں فیضان نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر تین افراد نے
فیضان نماز کورس کرنے کے لئے اپنا نام پیش کیا۔ مدنی مشورے کے اختتام پر کراچی
ریجن کے ذمہ دار نے اسپیشل افراد کے سرپرستوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت
پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں کراچی ریجن نابینا افراد کے ذمہ دار محمد
جمیل عطاری نے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کا تعارف پیش کرتے
ہوئے انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرنے
کی نیت بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد
سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد)