8 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				”ماہنامہ فیضان مدینہ“ اردو کا مدنی مشورہ ،
مہروز عطاری مدنی کو H.O.Dمقرر کردیا گیا
										
									
								
                                								
									
									
																											Tue, 22 Sep , 2020
									
                                
																
								5 years ago
								
								
								
							22ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ اردو کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان
عطاری مدنی، ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ محمد راشد عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تقرری کا سلسلہ ہوا جس میں مہروز
عطاری مدنی کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے تمام شعبہ جات کا H.O.Dمقرر
کیا گیا۔ مدنی مشورے میں ماہنامہ میں مزید بہتری لانےاور
ترقی کے حوالے سے  گفتگو کا تبادلہ ہوا۔
واضح رہے ماہنامہ فیضان مدینہ چار ذیلی شعبہ جات
(رائٹنگ ڈیپارٹ اردو/انگلش، بکنگ
ڈیپارٹ، پریس ڈیپارٹ، آئی ٹی ڈیپارٹ)کی
مشترکہ کاوش سے جاری کیا جاتا ہےاور مہروز عطاری مدنی کو ان چاروں ڈیپارٹمنٹس کا H.O.Dمقرر کیا گیا ہے۔
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	