دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 13 فروری 2022ء بروز اتوارفیروزآباد ٹاؤن کے ڈویژن محمودآباد کی حقانی مسجد میں یومِ تعطیل اعتکاف کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش 41 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ داران نے علاقے میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نماز ِمغرب کے بعد مسجد میں ہونے والے سنتوں بھرےبیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدنمازِ مغرب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ذمہ داران عمران عطاری، یوسف عطاری، محمد شکیل عطاری، قاری جہانگیر عطاری، خادم حسین عطاری، تنویر عطاری، طارق عطاری، اظہر عطاری اورصفدر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری ذمہ دار ڈویژن محمود آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)