18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کامونکی کے علاقہ تمبولی میں25اکتوبر2019ء
کو دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے
تحت مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ذیلی حلقہ تا کابینہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن
ذمہ دار نے ”مقصد حیات“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو مدنی
کاموں کو مضبوط کرنے، مدنی انعامات کا
رسالہ پُر کرکےجمع کروانے اور ہر ماہ کم از کم تین دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات
جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد قاسم عطاری، مجلس مدنی انعامات ڈویژن کامونکی)