20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت پچھلے دنوں گجرات
میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہو اجس میں اسلام آباد ریجن اور گوجرانوالہ زون کے ریجن
ذمہ دار،اراکین زون،مفتشین اور مدنی بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی
بستہ نے مدنی بستوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دئیے نیز ٹیلی
تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے اور اجتماع میلاد میں مدنی بستے
لگانے کے متعلق اہم امور پر نکات دئیے۔ (رپورٹ،عمرحیات عطاری، دفتر ذمہ دار مجلس مدنی بستہ)