دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے 4نومبر 2019ء کولودھراں میں مختلف افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہ ربیع النور شریف 1441ھ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور اجتماع میلاد اور جلوس میلاد کی سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت کی۔ چند افسران کے نام یہ ہیں : جمیل ظفر (D.P.O) ٭سید عباس (S.Pانویسٹی گیشن) ٭فیضان قیوم (S.H.Oسٹی) ٭ ملک سعید (چیف آفیسر ضلع کونسل) ٭ملک شریف وھوچہ (سیاسی شخصیت)۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)