دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت لودھراں ضلع کونسل ہال میں اجتماع میلاد ہوا جس میں مختلف وکلا، افسران اور عہدیداران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع میں شرکت کرنے والی چند شخصیات کے نام یہ ہیں : شیخ افتخارالدین (سابق چیئرمین)، محمد طفیل ٹھاکر (ایڈوکیٹ)، حاجی محمدقاسم (سیاسی رہنما)، راؤکاشف لطیف (M.D پاکستان انسٹیٹیوٹ آف سائنس)، ملک عدنان ( ڈسٹرکٹ انچارج اسپیشل)، صابرنواز (ضلع کونسل آفس)۔ (رپورٹ: محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)