فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021ء بروز جمعرات لاہور ریجن ، زون گوجرانوالہ، غربی گوجرانوالہ
کابینہ، پیپلز کالونی ڈویژن ، حلقہ مندر باوی والہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر کابینہ سطح کے اکاؤنٹنٹ، عطیات بکس و مدنی بستہ ذمہ دران نے شرکت کی۔
رکن زون
مالیات محمد شہباز عطاری اور نگران کابینہ
یعقوب عطاری نے رمضان عطیات کارکردگی کا
جائزہ لیا۔ ڈیجیٹل ای رسید سافٹ وئیر کی ٹریننگ، مدنی عطیات کلیکشن پر بریفنگ ، عطیات کلیکشن
پوائنٹ اور ماہانہ آمدن و اخراجات مختلف
سافٹ وئیر رپورٹنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ مدنی بستے لگانے لگوانے، ڈونر
ریکارڈ بنا کر ذمہ دران کو دینے، رسید بک تقسیم کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے
ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے، رمضا ن عطیات
سیزن میں دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد ثاقب رضا عطاری اکاؤنٹ آفیسر گوجرانوالہ کابینہ )