عاشقانِ رسول کی عالمگیر مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز  لالہ موسیٰ ، پنجاب میں قوتِ سماعت سے محروم اسلامی بھائیوں کے لئے”کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس میں اسپیشل پرسنز کو غسلِ میت اور کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ نہایت آسان اور عملی انداز میں سکھایا گیا تاکہ وہ اس ثواب کے کام کو صحیح طریقے سے ادا کر سکیں۔

معلومات کے مطابق یہ کورس گجرات ڈویژن ذمہ دار محمد نبیل عطاری نے کروایا جبکہ نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں اس کی ترجمانی کر کے اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے کے عمل کو نہایت آسان بنا یا۔

کورس کے اختتام پر تحصیل ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ حبیب عطاری نے اجتماعی دعا کروائی۔اور اسپیشل پرسنز نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:”ہمیں اس کورس سے قبل غسلِ میت اور کفن کاٹنے / پہنانے کے طریقۂ کار کا مکمل علم نہیں تھا، یہ ہمارے لئے نہایت مفید کورس رہا۔ ایسے کورسز کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے“۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)