دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 12 اگست 2023ء کو لاہور میں فیضانِ
نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف طبقات
سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
فیضانِ
نماز کورس میں امتیاز ریاض عطاری مدنی
نے اسلامی بھائیوں کو نماز کے طبی، سائنسی اور روحانی فوائد کے
ساتھ ساتھ فرائض و واجبات سکھائے نیز ایک مُٹھی داڑھی رکھنے اور مزید بھی فرض علوم پر مشتمل کورسز کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کورس مکمل
ہونے پر تقسیم اسناد اجتماع منعقد کیا
گیا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے تربیتی بیان کیا جس میں شرکا کو نمازوں کی پابندی
کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
آتے رہنے کی دعوت دی ۔آخر میں کورس کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسناد پیش کیں۔(رپورٹ: مولانا ابوبکر عطاری مدنی لاہور سٹی ذمہ دار ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)