12 اگست 2022 ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت جلیل چیمبر شاہ عالم مارکیٹ لاہور میٹرو پولیٹن میں 7 دن کے جز وقتی فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں کورس کے شرکا سمیت تاجر اسلامی بھائیوں اور شخصیات نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ’’ نماز کے طبی فوائد ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے والے تاجر اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی۔ (رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)