24 اگست 2022 ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد قادریہ برنی روڈ نئی آبادی گلبرگ ٹاؤن لاہور میں 7 دن کے جز وقتی فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں کورس کے شرکا اور تاجر اسلامی بھائیوں اور شخصیات شامل تھیں۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے ’’ نماز کے طبی فوائد ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ انہیں نماز کے احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ، اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے والے تاجر اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی ۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)