28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
خوشاب
ٹاؤن، صوبہ پنجاب میں 12،11،10 فروری
2024ء کو تین دن کے روحانی علاج کورس کا سلسلہ کیا گیا جس میں ڈویژن سرگودھا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی
بھائی شریک ہوئے ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج ذمہ دار محمد عیسب
عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی ۔
علاوہ
ازیں شرکا کو دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ ان کی احتیاطوں کے ساتھ بیان کیا
نیز 12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)