20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبے
فیزیکل ڈس ایبل پرسنز کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ قاری خالد محمود عطاری ،
اسلام آباد ریجن ذمہ دار سیّد عمیر ہاشمی عطاری اور حسن عطاری نے دینی کاموں کے
سلسلے میں سیالکوٹ کے خواجہ صفدر میڈیکل
کالج کا وزٹ کیا ۔
اس دوران ذمہ داران نے پروفیسر ڈاکٹر محمد فیصل
بشیر (پیتھالوجسٹ،جو کہ خود بھی ڈس ایبل ہیں) کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے
ہوئے اس شعبے کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی طرف سے کی جانے والی خدمات کو بیان کیا جس
پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ (رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)