دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام خیر پور ناتھن  ضلع دادو میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج کے نئے بستوں کا آغاز کرنےاور قربانی کی کھالوں کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شعبہ روحانی علاج کے تحت لگنے والے بستوں کی تفتیش کی نیز ذمہ داران کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا بھی شیڈول رہا۔(رپورٹ:محمد بشیر عطاری تحصیل دادو ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)