عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے ایک آن لائن اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ روحانی علاج کے ذمہ داران نے شرکت کی جس کا مقصد شعبے کے کاموں کا جائزہ لینا اور بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کرنا تھا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے کینیا (Kenya) اور نیوزی لینڈ (New Zealand) کے شعبہ روحانی علاج ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے بستوں کی کارکردگی اور ان کی تشہیر کے حوالے سے مزید بہتری کے لئے اہداف بتائے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے بستے کھولنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات، غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنے، ہفتہ وار اجتماعات میں شعبہ روحانی علاج کے بستے لگوانے اور دعائے شفاء اجتماعات کے انعقاد پر زور دیا۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ نے شعبے کے کاموں میں بہتری لانے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)