دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی  کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی نے بذریعہ زوم لنک کراچی ریجن ذمہ  داران سکیورٹی مجلس کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ریجن ذمہ دار اور اراکین زون نے شرکت کی۔

نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے شرکا کو چرم قربانی، کھال گودام ،حفاظتی اقدامات اور12 مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سےمدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے ملکی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر عمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو تقرر کے حوالے سے اہداف دئیے۔