19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شجر کاری کے حوالے سے ترغیب
ارشاد فرمائی تھی اور خود بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے تھے۔شجر کاری مہم کو احسن
انداز سے چلانے کےلئے دعوتِ اسلامی نے ایک مجلس بھی قائم کی ہے اس مجلس کے تحت دنیا
بھر میں شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے
میں 15اکتوبر 2019ءکو دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے رکنِ کابینہ
،مدرسۃ المدینہ کے طلبہ ، ڈاکٹر فاروق ستار(سیاسی شخصیت)اور مرتضیٰ وہاب(اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل مشیر قانون)کے
ہمراہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شجر کاری میں حصہ لیا اور مختلف علاقوں
میں درخت لگائے۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس
رابطہ)