پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

کراچی سطح کے ذمہ دار ارسلان عطاری نے دعوتِ اسلامی کی نیو تنظیمی ترکیب کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے تقرر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)