دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 22 دسمبر2019 ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر علی عطاری و نگران مجلس رابطہ پاکستان نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں اراکینِ زون ، اراکینِ کابینہ اور ذیلی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی کرنےکا ذہن دیااور مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے جبکہ مدنی کاموں کے دوران پیش آنے والے مسائل کا ممکنہ حل پیش کیا اوراسلامی بھائیوں کی جانب کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔