شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ سٹی میں شعبے کے کام کی بہتری پر مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ کے ادب اور تحفظ کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور شعبہ اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے مزید نئے اقدامات کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)