سبی میں قبائلی و سماجی رہنما میر محمد اسماعیل جاموٹ کی والدہ مرحومہ    کے انتقال پر دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی ۔

محمد وقار عطاری نے میر محمد اسماعیل جاموٹ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی۔

اس موقع پر وہاں موجود مختلف قبائلی سیاسی و سماجی اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں فیضانِ مدینہ سبی کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )