12 دسمبر 2023ء  کو انچارج ایجوکیشن ونگ سٹی ٹریفک پولیس چوہدری قمر رشید نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا۔

صوبائی ذمہ دار ایف جی آرایف محمدآصف عطاری اور ڈویژن ذمہ دار فدا علی عطاری نےآنیوالےمہمانوں کوویلکم کیا۔انہیں وہاں موجود دارالحدیث،دارالافتاءاہلِ سنت، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکاوزٹ کروایا۔

ٹریفک آفیسر نے فیضان مدینہ مسجدمیں نمازظہراداکی اور بعدازاں وہاں پڑھنے والے طلبہ وذمہ داران دعوت اسلامی کوٹریفک قوانین کےبارےمیں بریف کیانیز 16دسمبر2023ء کوچیف ٹریفک آفیسرنے دوبارہ فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کا کہا جس میں طلبہ وذمہ داران کوڈرائیونگ لائسنس اور لرنرزکی سہولت دینےکےلئے موبائل یونٹ کی سہولت دینے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )