ڈسٹرکٹ ٹوبہ میں اسپیشل پرسنز کے لیے اجتماعِ میلاد
النبی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
انعقاد
ڈویژن فیصل آباد، پنجاب کے ڈسٹرکٹ ٹوبہ میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 اگست 2026ء بروز بدھ اجتماعِ میلاد
النبی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا
گیا جس میں اسپیشل پرسنز کافی تعداد میں موجود تھے۔
اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف
سے ہوا جس کے بعد فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار محمد نعمان بدر عطاری نے ” میلاد
النبی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اجتماع
کی خاص بات یہ رہی کہ فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار نے پورا بیان اشاروں کی زبان (Sign Language) میں کیا
تاکہ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) براہِ راست سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم اور ذکرِ میلاد سے مستفید ہو سکیں۔
اجتماع میں خصوصی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی
جنہوں نے حضور صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی
میں اپنے مخصوص انداز میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami