وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی ہال نوویل ایونٹس میں 17 اگست 2026ء کو استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں ایک پروقار اور سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا  جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ”سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کو اپنانے اور نمازی بن کر میلاد منانے“ کے اہم موضوع پر خصوصی بیان کیا۔

اس موقع پر حاضرین کی ذہن سازی کی گئی کہ آمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی خوشیاں منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہٴ حسنہ کے مطابق ڈھالیں اور نمازوں کی پابندی کو اپنا معمول بنائیں۔

خاص افراد کی شرکت: اجتماع میں صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خصوصی انتظام:اسپیشل پرسنز کی سہولت اور اُن تربیت و رہنمائی کے لیے اجتماع میں علیحدہ حلقہ قائم کیا گیا تھا تاکہ وہ باآسانی پروگرام میں شریک ہو سکیں۔

خصوصی ملاقات و لنگر: اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے خاص طور پر اسپیشل پرسنز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی نیز اُن کے لیے لنگرِ رضویہ کا بالخصوص اہتمام کیا گیا۔ ( رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)