16اگست 2022ء کو ذمہ داران دعوت اسلامی نے لاہور میں سندھ سیکریٹی ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ وہاں موجود افسران لیاقت احمد،محمد خالد خان اور آصف راجپوت سے ملاقات کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے دورانِ گفتگو انہیں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور پچھلے دنوں ہونے والی شجرکاری مہم کے بارے میں بتایا۔ مزید افسران کو دعوت اسلامی کی 41ویں اینیورسری کے حوالے سے بتایا اور ان سے اس سلسلے میں مدنی چینل کے لئے تاثرات لئے اور آخر میں یہ نعرہ بھی دہرایا: قرآن کریم کی بہاریں ،سنت کے رنگ ،دعوت اسلامی کے سنگ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)